وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرڈیننس کا مسودہ تیار نہیں کیا۔
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فروغ نسیم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توسیع پر وزیراعظم کے سامنے 4سے5 بار معاملہ زیر بحث آیا آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کا معاملہ واضح ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے سارے معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں وزیراعظم سے آج اس معاملے پر مشاورت مناسب نہیں۔
ان کا مزید کہا تھا کہ وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مزید ناموں پر غور کریں گے، وزیراعظم جس امیدوار کومناسب سمجھیں گے وہ اسی کا انتخاب کریں گے۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ سے خطاب کر رہے ہیں ، وزیراعظم سے آج اس معاملے پر مشاورت کرنا مناسب نہیں۔
Comments are closed.