جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

چیئرمین سینیٹ نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی اجازت دے دی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

اعظم سواتی جن کمیٹیوں کے ممبر ہیں ان کے چیئرمین پروڈکشن آرڈر جاری کرسکیں گے۔

سینیٹر اعظم سواتی 5 مختلف کمیٹیوں کے رکن ہیں، سینیٹ کے رولز 84 ون کے تحت اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر سے متعلق احکامات آج صبح جاری کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.