چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹ اجلاس میں سیکریٹر ی تجارت کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے۔
چیئرمین سینیٹ کی ہدایت کے باوجود سیکریٹری تجارت سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران نہیں پہنچے۔
دوران اجلاس صادق سنجرانی نے کہا کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور اُن کے سیکریٹری ایوان کو سنجیدہ نہیں لیتے ہیں۔
سیکریٹری تجارت 20 منٹ بعد بھی ایوان میں نہیں پہنچے تو سینیٹر مشتاق نے کہا کہ کیا سیکریٹری تجارت اونٹنی پر آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایوان کی عزت کا سوال ہے، معاملہ استحاق کمیٹی کے سپرد کروں گا، سیکریٹری تجارت کو عبرت کا نشان بناؤں گا، وزیراعظم کو لکھوں گا کہ سیکریٹری تجارت کو معطل کریں۔
صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ وزارت تجارت کو یہ بھی گوارا نہیں ہوا کہ گریڈ 19 کے افسر کو ایوان میں بھیجیں، اس لیے سیکریٹری تجارت کو طلب کیا۔
مشیر تجارت عبدالرزاق کی عدم حاضری پر سینیٹ اجلاس سے اپوزیشن واک آوٹ کرگئی۔
Comments are closed.