چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 13 سے 15 فروری تک امریکا کا دورہ کریں گے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت پارلیمانی سماعت میں شرکت کریں گے۔ سماعت میں دنیا بھر میں پانی کی قلت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور امریکی سینیٹ کے صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہوگا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کے لیے نیوجرسی، شکاگو اور ہیوسٹن بھی جائیں گے۔
Comments are closed.