چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر نے بھونگ مندر کا دورہ کیا، مندر میں ہندو برادری سے ملاقات بھی کی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اقلیتی برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اقلیتوں کےمذہبی، سیاسی اور بنیادی شہری حقوق کا تحفظ کیاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص طبقہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتاہے، آپس میں اتحاد اور یکجہتی کی فضا قائم رکھنی چاہیے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان علماءکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشر ق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ صادق آباد مندر میں توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی
Comments are closed.