militarycupid con niche dating site i hope you had a great day 1 thing 2 do 3 words 4 you local matches dating site tiny little asian

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان، 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح آٹھ سے متجاوز، 67 اموات

 کورونا کی چوتھی لہر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ آسکی،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح آٹھ فیصد سے زیادہ ہو گئی، ملک میں24گھنٹےمیں کورونا سے67 افرادانتقال کرگئے، اس موذی مرض سے اموات کی کُل تعداد 23ہزار702ہوگئی۔

ملک بھر میں ایک دن میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 40 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 858 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے57ہزار981ٹیسٹ کیےگئے، کورونا کے 4ہزار745 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوروناکیسزکی شرح 8 اعشاریہ 18فیصد رہی۔

ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں،

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 61 ہزار 458 تک جا پہنچی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 89 ہزار 569، بلوچستان میں 30 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 551 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا 4 ہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے بیس فیصد رہی اور حیدر آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 16 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.