جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری نے خود کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک چیئرپرسن ایچ ای سی کا عہدہ خالی رکھنے کا حکم دے دیا۔ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

طارق بنوری کو دو ہزار اٹھارہ میں چار سال کے لیے تعینات کیا گیا، مگر مدت پوری کرنے سے پہلے ہٹا کر چیئرپرسن کی مدت دو سال مقرر کر دی گئی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.