ملک میں ایک ہفتے کے دوران مزید 18 اشیا مہنگی ہوگئیں، چکن، لال مرچ، گھی اور لہسن کی قیمت بڑھ گئی۔
دال مسور، دال مونگ، دال چنا اور چاول کی قیمت بھی بڑھ گئی جبکہ گڑ، مٹن اور صابن کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
ایک ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 26 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 10روپے8 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 19روپے اور انڈے کی فی درجن اوسط قیمت 12روپے67 پیسے کم ہو گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.