روس کے چڑیا گھر میں پانڈے کی برف کے گولے اور دیگر چیزوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پانڈے کی اس دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کررہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانڈا درخت کے ایک موٹے تنے سے بنے رول کے ساتھ برف پر لیٹ رہا ہے اور اسی کے ساتھ جھولے لیتا نظر بھی آرہا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ پانڈا اپنے مخصوص انداز میں کبھی ٹائر نکال کر لے آتا ہے تو کبھی کچھ اور چیز اور پھر ان کے ساتھ کھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.