بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چڑیا گھر میں شہریوں کو شیروں کیساتھ سونے کی اجازت

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع چڑیا گھر آنے والے شہریوں کو خطرے سے دوچار ایشیائی شیروں کے پاس سونے کا موقع دے رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لینڈ آف دی لائنز نمائش میں واقع ’روم ود اے زو‘ کی بکنگ جمعرات سے شروع ہو گئی ہے۔

’روم ود اے زو‘ میں شیروں کے ساتھ سونے کے لیے ایک وزیٹر کے لیے ایک رات کے قیام کی فیس 378 پاؤنڈ ہے جبکہ 2 افراد کے لیے 558 پاؤنڈ کی رقم مقرر کی گئی ہے۔

شیروں کے ساتھ سونے کے خواہش مند افراد کو اپنے قیام کے دوران مشروبات، 2 کورس ڈنر، ناشتہ اور چڑیا گھر کے دورے سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی ملے گا۔

دوسری جانب لندن چڑیا گھر کی پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کی سربراہ ایما ٹیلر نے کہا ہے کہ یہ سفاری کے شائقین کے لیے ایک منفرد تجربہ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.