28 جنوری کو آسٹریلیائی چڑیا سے ایک بندر علی الصبح فرار ہوگیا لیکن پھر کچھ ہی گھنٹے بعد بغیر کسی مداخلت کے وہ رضاکارانہ طور پر واپس چڑیا گھر آگیا۔
سڈنی کے تارونگا چڑیا گھر نے بتایا کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک اہلکار نے جمعرات کی صبح 5:47 بجے بندر کو اپنی متعین کردہ جگہ پر نہیں پایا جس کے بعد اُس نے باقی اہلکاروں کو متنبہ کیا۔
کافی گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی اہلکاروں کو بندر نہیں ملا۔ چڑیا گھر کے اندر اور باہر بھی تمام علاقے کو چھان مارا تاہم کچھ ہی دیر بعد بندر چڑیا گھر سے باہر کسی علاقے سے نمودار ہوا اور واپس چڑیا گھر میں اپنی متین کردہ جگہ پر آگیا۔
متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ بندر کا یہ رویہ حیران کُن تھا کیونکہ عام طور پر بندروں میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی۔
The post چڑیا گھر سے مفرور بندر خود واپس آگیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.