بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چٹا گانگ ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان چٹاگانگ ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے جہاں پاکستان ٹیم بنگلا دیش کی پہلی اننگ کے اسکور 330 کے جواب میں بیٹنگ کر رہی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے آغاز میں ہی پاکستان کی 2 وکٹیں گزشتہ روز کے اسکور میں مزید 1 رن کے اضافے کے بعد گر گئیں۔

پاکستان نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان 145 رنز پر کیا، ایک رن کے اضافے کے بعد ڈیبیو کرنے والے عبدﷲ شفیق 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد آنے والے کھلاڑی اظہر علی بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کپتان بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے مگر وہ بھی کچھ خاص نہ کر کرسکے اور 10 رنز بناکر بولڈ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے فواد عالم بھی 8 رنز ہی اسکور کر سکے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک کریز پر سنچری میکر عابد علی کے ساتھ محمد رضوان موجود ہیں۔

پاکستان نے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 145 رنز بنائے تھے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 145 رنز بنالیے ہیں جبکہ 185 رنز کا خسارہ باقی ہے

خیال رہے کہ بنگلادیش کے خلاف عبدﷲ شفیق نے ڈیبیو ٹیسٹ میں نصف سنچری بنائی، انہوں نے 154 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

بنگلادیش پہلی اننگز میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے، بنگلا دیش نے میچ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹ کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم مزید 77 رنز بناسکی۔

بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس 114 اور مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ مہدی حسن 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

میزبان ٹیم کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شادمان اسلام، سیف حسن، نجم الحسن شانتو بالترتیب 14، 14 جبکہ کپتان مومن الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ لٹن داس 114 اور مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یاسر علی 4، تائج الاسلام 11، ابوجاید 8 اور عبادت حسین صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.