چٹا گانگ ٹیسٹ میں دوسرے روز کے کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 276 رنز پر گرگئی، مشفیق الرحیم 91 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش نے میچ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹ کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے۔
میزبان ٹیم کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شادمان اسلام، سیف حسن، نجم الحسن شانتو بالترتیب 14، 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ لٹن داس 114 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پرآؤٹ ہوئے اور یاسر علی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے بنگلادیش کے 3 شکار کیے جبکہ فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللّٰہ شفیق پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
اس موقع پر عبداللّٰہ شفیق نے کہا تھاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے، آج کے دن میرا خواب پورا ہوا ہے، اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں رکی پونٹگ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔
قومی ٹیم کی جانب سے اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں سے اوپنر امام الحق کو پہلے ٹیسٹ میں آرام کروایا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی اور فواد عالم کے علاوہ حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
Comments are closed.