جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چوہدری پرویز الہٰی کا تھیلیم اسکین ٹیسٹ نارمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اسپتال سے واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

پولیس پرویز الہٰی کو طبی معائنے کے بعد کارڈیالوجی اسپتال سے لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا تھیلیم اسکین ٹیسٹ نارمل آیا، چوہدری پرویز الہٰی کے دیگر ٹیسٹ کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔

آج صبح چوہدری پرویز الہٰی کی صحت خراب ہونے پر راولپنڈی کارڈیالوجی اسپتال لایا گیا تھا، انہیں ایک ہفتہ قبل بھی ٹیسٹ کے لیے کارڈیالوجی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.