بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری نثار سمیت 9 پارلیمنیٹرینز نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 9 پارلیمنٹرینز نے 21-2020ء کے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں، جن میں سے 1 کا تعلق قومی اسمبلی سے ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں سے 8 ارکان نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

اراکینِ اسمبلی جب تک مالی گوشوارے جمع نہیں کراتے وہ سینیٹ کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

چوہدری نثار نے اب تک ممبر شپ کا حلف اٹھایا ہے نہ مالی گوشوارے جمع کرائے ہیں اس لیے وہ سیینٹ کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے اسلام آباد کی 2 نشستوں اور بلوچستان سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن نے 10 پارلیمنٹرینز کی رکنیت بھی معطل کر رکھی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 سے مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان نے مالی گوشورے جمع نہیں کرائے ہیں۔

پی پی 10 راولپنڈی سے چوہدری نثار علی خان نے ابھی تک حلف ہی نہیں اٹھایا ہے نہ مالی گوشوار جمع کرائے ہیں۔

پی پی 50 نارووال سے خواجہ محمد وسیم، پی پی 136 شیخو پورہ سے خرم اعجاز، پی پی 172 مظفر گڑھ سے زہرہ بتول نے اپنے مالی گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے ہیں۔

پی ایس 72 بدین سے حسنین علی مرزا، پی کے 109 کُرم سے سید اقبال میاں اور پی کے 111 شمالی وزیرستان سے محمد اقبال خان نے اب تک مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.