حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ق) نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے اُن کے گھر پہنچے۔
چوہدری شجاعت حسین نے دورانِ گفتگو بلاول بھٹو سے یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حمایت سے معذرت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہیں، وفاقی حکومت کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے پہلے ہی یقین دہانی کرواچکے ہیں۔
ق لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھر تشریف لائے، ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا شیوہ نہیں کہ کسی سے ایسا وعدہ کریں جو ہمارے اصولوں کے خلاف ہو۔
Comments are closed.