جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

چوہدری شجاعت چاہتے ہیں تمام جماعتیں ایک میز پر بیٹھیں، چوہدری شافع

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھیں۔

لاہور میں پارٹی صدر چوہدری سرور کے ہمراہ میڈیا گفتگو میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ جتنی کرپشن پی ٹی آئی دور میں ہوئی، پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی کے بعد مسلم لیگ کو شجاعت حسین نے چلایا، ہم پارٹی کو ری آرگنائز کر رہے ہیں۔

ق لیگی سینئر نائب صدر نے کہا کہ خاندان میں جو معاملات چل رہے ہیں وہ سب آپ کے سامنے ہیں۔

انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک ٹائم پر ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جتنی کرپشن پچھلے 3 سال میں ہوئی، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی، تقرر و تبادلوں اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پیسے لیے گئے۔

چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ عدلیہ بھی متنازع ہو چکی، عدالتیں سیاسی فیصلے نہ کریں، سیاسی عدم استحکام سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاہدے کر کے توڑیں گے تو کون ہم پر یقین کرے گا، پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم میں اپنے امیدواروں کو انصاف نہیں دے سکی۔

ق لیگ کے صدر نے کہا کہ یہ ملک میں کیسے انصاف لائے گی، عمران خان کہتے ہیں کہ باجوہ صاحب کے کہنے پر اسمبلیاں توڑیں حالانکہ وہ تو 6 ماہ پہلے کے جا چکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اب بھی ان کی باتیں مان رہے ہیں تو پھر میر جعفر اور میر صادق کیوں کہتے ہیں۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ اگر کوئی تحریک عدم اعتماد لاتا ہے تو یہ کوئی غلط بات نہیں، ہمارے ہاں کوئی بھی سیاسی جماعت اخلاقیات پر عمل نہیں کرتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.