جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

کراچی میں آج سے یکم مئی تک بارش کا امکان

محکمۂ موسمیات نے آج سے یکم مئی کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے، چمن میں بارش، تیز ہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمی صورتحال کو منظر رکھتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوسکتی ہیں، جبکہ جمعرات سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا بھی امکان ہے اور  بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.