بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوتھا ٹی20: پاکستان کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقاکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کی طرح ٹی 20 سیریز بھی جیتنے کی ٹھان لی، اس لیے انہوں نے گزشتہ میچ کے فاتح الیون میں کوئی تبدیلی نہیں۔

گرین کیپ کی طرف سے بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف میدان میں اتریں گے۔

جنوبی افریقا اور پاکستان میں 4 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بابراعظم الیون کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

بابراعظم نے گزشتہ میچ میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا، اُن کا ساتھ اوپنر محمد رضوان نے بخوبی ادا کیا اور 73 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.