محکمۂ موسمیات نے ممکنہ سمندری طوفان کے پیشِ نظر چوتھا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 6 گھنٹے میں یہ ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو کراچی کےجنوب اور جنوب مغرب سے 160 کلو میٹر دور ہے۔
ڈیپ ڈپریشن ٹھٹھہ سے 140 اور اورماڑہ سے 270 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔
سمندری طوفان کا رخ مغرب اور شمال مغرب کی سمت میں مکران کی ساحلی پٹی کی جانب ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کے باعث زیریں سندھ میں کراچی سمیت ساحلی پٹیوں پر طوفانی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ اس کے باعث سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارشں ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ یہاں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
Comments are closed.