مرحوم سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے چنگیز حئی بلوچ نے حامیوں سمیت نیشنل پارٹی (این پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں چنگیز حئی بلوچ نے صدر نیشنل پارٹی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی شاندار سیاسی تاریخ کو بدقسمتی سے داغدار کیا جارہا ہے۔
چنگیز حئی بلوچ نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی جہد مسلسل کے ذریعے محکموم اقوام کی آواز ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔
Comments are closed.