بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چمپینزی اور کچھوے کی دوستی، سیب سے تواضع

چمپینزی اور کچھوے کی دوستی سے متعلق پہلے کبھی نہیں سنا گیا لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چمپینزی کچھوے کو سیب کھلا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو پر صارف نے کیپشن دیا کہ ‘شیئرنگ از کیئرنگ’۔

ویڈیو کے آغاز پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چمپینزی سیب کھا رہا ہے، ایک لقمہ لینے کے بعد وہ اپنے قریب بیٹھے کچھوے کو سیب پیش کر دیتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 90 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد صارفین نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.