بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی حاجی اکبر صالحزئی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
لیویز حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی کرکٹر تھا۔
لیویز حکام کے مطابق محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ میں جاں بحق ہوگیا۔
ورثا نے لاش ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائر جلاکر مال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
Comments are closed.