چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی کی بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر اتحاد نے انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد دو روز سے جاری احتجاج ختم کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فوجی و سول حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ پاک افغان بارڈر باب دوستی سے متعلق درپیش مشکلات کے حل کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔
دھرنا ختم ہونے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، دو روز سے جاری احتجاج میں مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، محنت کش، تاجر اور سماجی تنظیمیں شامل تھیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بارڈر بندش سے عوامی مشکلات، کاروباری نقصان اور معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے۔
Comments are closed.