چرنا جزیرے کے قریب سمندر میں مردہ وہیل پائی گئی ہے، شکار کے لیے جانے والوں نے مردہ وہیل کی ویڈیو بنالی۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق چرنا جزیرے کے قریب مردہ بروڈس وہیل پائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ مردو وہیل شوقیہ ماہی گیری کے لیے جانے والے افراد کو تیرتی نظر آئی، جنہوں نے اس کی ویڈیو بنالی۔
معظم خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے گزشتہ روز تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں طغیانی، کسی جہاز سے ٹکرانے یا پھر جال میں پھنس کر یہ وہیل مری ہو۔
انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی وہیل کے سمندر میں سڑنے کا عمل شروع ہوچکا ہے، وہیل کے جسم میں پھولا ہوا حصہ دراصل اس کی زبان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ملنے والی یہ پہلی مردہ وہیل ہے، 3 ماہ قبل اورماڑہ میں اس نسل کی وہیل زندہ نظر آئی تھی اور یہ پاکستان میں پائی جانے والی تین بڑی نسلوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو الرٹ کردیا ہے کہ وہیل کے مردہ حالت میں ساحل کی جانب آنے کی صورت میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کو آگاہ کیا جائے۔
Comments are closed.