کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسن چوہدری نے مسیحی برادری کی مختلف شعبوں میں خدمات کو سراہا، ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ اتحاد بین المذاہب پاکستان کے استحکام کا باعث ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آل پاکستان چرچ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ امن فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ڈی جی رینجرز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
فیسٹیول میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد خواتین اور مردوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری سمیت دیگر مذاہب کے درمیان اتحاد بین المذاہب استحکام پاکستان کا باعث ہے۔
ڈی جی رینجرز نے مختلف شعبہ ہائے زندگی مسیحی برادری کی خدمات کو بھی سراہا، مسیحی برادری نے ڈی جی رینجرز کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا اور شہر قائد میں امن و امان کے حوالے سے رینجرز کی قربانیوں کی تعریف کی۔
تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری کی جانب سے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔
Comments are closed.