ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم چاہتی تھی کہ قائدِ اعظم کے مزار کے احاطے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کی جاتی۔
ایک بیان کے ذریعے انہوں نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی امانت ہے۔
واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
محسنِ قوم و پاکستان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ہے۔
پاکستان کےایٹمی پروگرام میں محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔
مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
حکومت کی جانب سے قومی ہیرو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر تدفین ایچ ایٹ کے قبرستان میں ہو گی۔
Comments are closed.