مزیدار پیسٹری بنانے کے حوالے عالمی شہرت یافتہ سوئس شیف امائوری گوئشون کے چاکلیٹ سے تیار کردہ اسٹیچو آف لبرٹی نے انٹرینٹ یوزرز کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا میں نصب مجسمہ آزادی ایک علامتی حیثیت کی حامل ہے۔ ایک انسٹا گرام یوزر نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بڑا ہی حیران کن اور دلچسپ ہے۔
واضح رہے کہ جو نیٹ یوزرز پابندی سے انسٹا گرام استعمال کرتے ہیں وہ شیف امائوری گوئشون سے بخوبی واقف ہونگے۔
اب انکے اس چاکلیٹ سے بنائے گئے مجسمہ آزادی کی ویڈیو نے تو سب کو حیران کردیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے مختلف اقسام کی چاکلیٹ سے سات فٹ لمبا مکمل مجسمہ تخلیق کیا ہے۔
Comments are closed.