مشہور خلاء باز ای ایلڈرین کی فلائٹ جیکٹ نیویارک میں 2.8 ملین ڈالرز میں فروخت ہو گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیلام گھر سوتھبیز میں اپولو 11 کے خلاء باز ای ایلڈرین کی فلائٹ جیکٹ جو انہوں نے 1969ء میں چاند کے تاریخی مشن پر پہنی تھی، 2.8 ملین ڈالرز میں فروخت ہوئی ہے۔
اس جیکٹ کے اوپر خلاء باز ای ایلڈرین کے نام کے ساتھ ناسا کا لوگو اور اپولو 11 مشن کا نشان بھی بنا ہوا ہے۔
جیکٹ کے بائیں جانب امریکا کا جھنڈا بنا ہوا ہے، یہ جیکٹ فائر پروف کپڑے سے بنی ہوئی ہے، جسے 1967ء میں زمینی ٹیسٹ کے دوران خلائی جہاز میں آگ لگنے سے اپولو 1 کے 3 خلاء بازوں کے ہلاک ہونے کے بعد ناسا کے خلائی سوٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نیلامی میں اس جیکٹ کے بعد دوسری سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والی چیز اپولو 11 مشن کا سمری فلائٹ پلان تھا، جسے اسے 819,000 ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔
واضح رہے کہ نیل آرم اسٹرانگ اور ای ایلڈرین چاند پر چلنے والے پہلے انسان تھے۔
ای ایلڈرین اب 92 سال کے ہیں اور چاند پر جانے والے مشن کے 3 رکنی عملے کے واحد زندہ بچ جانے والے رکن ہیں۔
Comments are closed.