امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے میسنٹوئن میں ایک چھوٹے سے بچے ڈومینک براؤن نے گھر سے باہر کھیلتے ہوئے ایک چھوٹے سے ہرن کے بچے کو اپنا دوست بنالیا اور اسے اپنے ساتھ گھر لے آیا۔
چار سالہ ڈومینک براؤن کی والدہ اسٹیفنی براؤن نے اپنے بیٹے اور ہرن کے بچے کی گھر کے دروازے پر بنائی گئی ایک خوبصورت سی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
بچے کی ماں اسٹیفنی نے وضاحت کی کہ ہم یہاں میسنٹوئن ریزورٹ پرچھٹیاں گزارنے آئے تھے اور ورجینیا میں اپنے گھر واپس جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ ڈومینک اپنے نئے دوست کے ساتھ آگیا۔
Comments are closed.