چارسدہ میں صوبائی حکومت کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے کچھ نجی تعلیمی ادارے کھل گئے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کے پی حکومت نے11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ترجمان پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا تعلیمی ادارے کھولنے پر کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے، بچوں کو ماسک اور سینیٹائزر مہیا کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسکول صبح 7 تا ساڑھے 10 بجے تک کھلے رہیں گے اور 300 سے زائد طلباء والے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء بلائیں گے۔
واضح رہے کہ ضلع بھر میں حکومتی احکامات پر تعلیمی ادارے 18 مارچ سے بند ہیں۔
Comments are closed.