چئیرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) پالیسی بورڈ کی پوزیشن جون سے خالی ہے۔ اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چئیرمین پالیسی بورڈ خالد مرزا نے جون میں استعفیٰ دے دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے ایس ای سی پی کا بجٹ بھی منظور نہیں ہوسکا۔ ایس ای سی پی میں کمشنرز کے دو عہدے خالی ہیں۔
یاد رہے کہ کمشنر ایس ای سی پی شوزب 14 اپریل کو ریٹائر ہوگئے تھے جبکہ کمشنر ایس ای سی پی شوکت حسین کی عہدہ کی مدت 26 مارچ کو مکمل ہوگئی تھی۔ دسمبر میں چیئرمین ایس ای سی پی اور ایک مزید کمشنر ریٹائر ہو جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین ایس ای سی پی عامرخان کی مدت ملازمت 6 دسمبر کو پوری ہو جائےگی۔
ذرائع نے بتایا کہ کمشنر ایس ای سی پی دسمبر میں ریٹائر ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ سے رابطہ کرنےکے باوجود ردعمل نہیں مل سکا۔
Comments are closed.