خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 63 کی نشست پر ضمنی الیکشن حکمران جماعت پی ٹی آئی اپنی سیٹ ہار گئی۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دے دی ہے۔
تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے اختیار ولی نے 21 ہزار 122 ووٹ لیے اور وہ کامیاب رہے ہیں۔
دوسری طرف صوبے کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے میاں عمر نے 17 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پی کے 63 نوشہرہ 3 کی اس نشست پر 2018ء کے انتخابات میں اختیار ولی کو پی ٹی آئی کے جمشید الدین نے تقریباً ساڑھے 10 ہزار ووٹوں کے مارجن سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.