بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی کے 63 کا ضمنی انتخاب ہم جیتے، ن لیگ نے جعل سازی کی، پرویز خٹک

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نوشہرہ پی کے63 کا ضمنی انتخاب ہم جیتے ہیں، ن لیگ نے جعل سازی کی ہے۔

پرویز خٹک نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جائیں گے، اور ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے ن لیگ کے امیدوار کی کامیابی کے لیے مہم چلائی، احد خٹک نے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کے لیے نوشہرہ کلاں کےنام سے تنظیم بنائی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نوشہرہ میں جو ہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ثابت کروں گا پی کے 63 پر ہمیں جان بوجھ کر ہرایا گیا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ افسوس ہے الیکشن کمیشن نے مل ملا کر سارا کام کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.