پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو مدعو نہیں کیا گیا۔
پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کے علاوہ دونوں سیاسی جماعتوں کے خلاف چارج شیٹ بھی تیار کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور ارکان شرکت کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.