چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ پر حملے نہیں کرنے دیں گے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ تحریک انصاف پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ پر حملے کی اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کر کے 90 کی دہائی کو دہرانا چاہتی ہے۔
نعیم پنجوتھہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو پُرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور دفعہ 144 نافذ کردی جاتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود پی ڈی ایم انتخابات کو تاخیر کا شکار کرنا چاہتی ہے۔
Comments are closed.