اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی،مظاہروں کا دورانیہ 2ہفتوں کا ہے جو وقت کے ساتھ بڑھایا جاسکتا ہے۔
پی ڈی ایم کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کمیٹیاں اضلاع کے ساتھ مشاورت کرکے مظاہروں کے مقامات کا تعین کریگی، احتجاجی مظاہروں کے لیے صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس جلد طلب کرکے سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، پی ڈی ایم کی قیادت اور ممبران پارلیمنٹ مظاہروں میں شرکت کرینگے، موجودہ حکومت کی ناکام پالیسی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔
Comments are closed.