اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر اسمبلیوں سے استعفے دیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس منعقدہوا ،جس میں ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا گیا،پی ڈی ایم کے شرکاء نے ثاقب نثار کے معاملے کو ملک گیر سطح پر اٹھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو کا معاملہ قومی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارلیمانی سیاست پر زور دینے کی تجویز پیش کی جبکہ نواز شریف اور فضل الرحمن نے مشترکہ طور پر اسمبلیوں سے استعفے دینے پر اتفاق کیا ہے۔
Comments are closed.