وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پی ڈی ایم نے پہلے کہا حکومت دسمبر میں چلی جائے گی، پی ڈی ایم نے کہا استعفے دینگے، مگر ابھی تک نہیں دیئے۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ دسمبر کے بعد پی ڈی ایم کی طرف سے جنوری میں حکومت جانے کا کہا گیا، لیکن حکومت قائم ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے کہا گیا کہ لانگ مارچ کریں گے، مگر ابھی تک تاریخ نہیں دی، پی ڈی ایم ناکام تحریک ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دھکا اسٹارٹ گاڑی کی طرح پی ڈی ایم کو دھکا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ 18ویں ترمیم ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں 18ویں ترمیم میں بعض شقیں تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں صوبائی نصاب نہیں ہونا چاہئے، اس سے قوم تقسیم ہوتی ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے ہمیشہ اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے، سینیٹ میں ہمیں اکثریت ملے گی۔
Comments are closed.