پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لانگ مارچ کے حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں اجلاس کل 12 بجے پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں ہوگا۔
پارٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں تمام صوبائی عہدیدار، ڈویژنل صدور اور ذیلی تنظیموں کے صوبائی صدور شرکت کریں گے۔
پی پی پی رہنما عاجز دھامرا کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کے 26 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
عاجز دھامرا نے مزید کہا کہ قوم خوشخبری کے لیے تیار رہے، نیازی گھر جانے والے ہیں۔
Comments are closed.