جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کھٹائی میں پڑگیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس کھٹائی میں پڑگیا، مریم اور مولانا دونوں کے کورونا وائرس کے  ٹیسٹ منفی آگئے، جبکہ سربراہ پی ڈی ایم بیمار پڑگئے۔

پی ڈی ایم اجلاس کھٹائی میں پڑنے کے باعث پی پی اور ن لیگ میں لگی آگ کون بجھائے گا، اس حوالے سے مخالف بیان بازی اور اختلافات بڑھنے پر دونوں جماعتوں نے سربراہی اجلاس بُلانے کی تجویز دی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم ٹوٹے ، ایسی بات نہ کریں جس سے سلیکٹڈ حکومت کو تقویت ملے۔

دو روز سے بخار میں مبتلا مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بھی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، بخار اور گلے میں درد کے باعث چار روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.