
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس کھٹائی میں پڑگیا، مریم اور مولانا دونوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے، جبکہ سربراہ پی ڈی ایم بیمار پڑگئے۔
پی ڈی ایم اجلاس کھٹائی میں پڑنے کے باعث پی پی اور ن لیگ میں لگی آگ کون بجھائے گا، اس حوالے سے مخالف بیان بازی اور اختلافات بڑھنے پر دونوں جماعتوں نے سربراہی اجلاس بُلانے کی تجویز دی ہے۔
دو روز سے بخار میں مبتلا مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بھی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، بخار اور گلے میں درد کے باعث چار روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔
Comments are closed.