جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم حکمت عملی سے حکومت مضبوط ہورہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد سے جاری ایک بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے قوم مایوس ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کے لوگ حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، پی ڈی ایم نے ناقص حکمت عملی سے حکومت کو مضبوط کرنا شروع کردیا۔

جے یو پی (ن) کے سربراہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کسی کا رخ شمال کا تو کسی کا جنوب کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے نہ دھرنا دیا نہ استعفے اور نہ لانگ مارچ کیا، یہ تو اسمبلیاں ختم کرنے آئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.