جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو اپنی مرضی کے فیصلے چاہئیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو اپنی مرضی کے فیصلے چاہئیں۔ 

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ طاقتور کےلیے قانون موم کی ناک اور کورٹ کچہری کھلونا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک میں 75 برسوں سے ظلم و ناانصافی جاری ہے اور آدھا ملک اسی لیے گنوایا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے ظالموں کا ساتھ دینا ہے یا کرپٹ نظام بدلنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.