پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے مل کر پاکستان کو قبرستان بنا دیا، سراج الحق

exposed

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا نے مل کر وسائل سے مالا مال پاکستان کو محرومیوں کا قبرستان بنا دیا، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومتیں اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کی وجہ سے ہیں۔

سراج الحق نے کہاکہ نام نہاد بڑے لیڈران، بیوروکریٹ ارب پتی، عوام راشن کے لیے ترس رہے ہیں، کیا ارب پتی اشرافیہ خود بھی کبھی قربانی دے گی؟  چند نام نہاد بڑے لیڈروں کی ناجائز دولت قومی خزانہ میں جمع ہوجائے تو ملک کاقرضہ اتر جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکمران عالمی سطح پر پاکستانیوں کو بھکاری بنا کر پیش کرتے ہیں، ٹرائیکا کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہر طرف بحران ہے، عوام مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنے، حکمرانوں نے ملک کو معاشی، سیاسی، سماجی طور پر مفلوج کیا۔

وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا ڈار صاحب نے کہا تھا کہ ڈالر 200 سے نیچے لاؤں گا، ڈار صاحب ڈالر کو پر لگ گئے ہیں لیکن آپ کے کیسز ختم ہو گئے ہیں، پاکستانی کرنسی کاغذ کا ٹکڑا بن گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.