پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب میں کل ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوگی، پولنگ کے سامان کی ترسیل کی نگرانی صوبائی الیکشن کمشنر اور رینجرز کی نگرا نی میں جاری ہے۔
حلقہ پی پی 84 کے 229 پولنگ اسٹیشنوں کے لئے بیلٹ پیپرز ، بیلٹ باکس اور دیگر سامان تقسیم کیا جا رہا ہے، اس موقع پر رینجرز کے لیفٹیننٹ کرنل رضوان، ڈپٹی کمشنر خوشاب، ڈی پی او بھی موقع پر موجود ہیں۔
گورنمنٹ ڈگری کالج روڈہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ سامان کی ترسیل میں مصروف ہے، یہ سامان پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جارہا ہے جہاں رات بھر عملہ ڈیوٹی انجام دے گا۔
شدید گرمی کے باوجود پولنگ کا عملہ سامان کے حصول کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج میں موجود ہے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پی پی 84 میں 229پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں،14پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 43حساس اور 172نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں 550 رینجرز اہلکار اور 2800 پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں رہے ہیں۔
پی پی 84 خوشاب، ضمنی الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 10مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو انتخابی نتائج جاری ہونے تک فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے مانیٹرنگ ٹیموں سے ملاقات کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
واضح رہے کہ پی پی 84 خوشاب کی یہ نشست نون لیگ کے ملک وارث کلو کی کورونا وائرس سے انتقال کے سبب خالی ہوئی تھی۔
Comments are closed.