پنجاب کے حلقہ پی پی 217 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار ہوگئی۔
ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر ضمنی الیکشن کے امیدوار سلمان نعیم کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی پی217 کے الیکشن سے ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلمان نعیم کی الیکشن مہم چلائے گی۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سلمان نعیم الیکشن جیتیں گے تو عوام کی خدمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بہتر فیصلے کیے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی پنجاب میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان امریکا مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Comments are closed.