hookup Monmouth Junction NJ best place for discreet hookups married coyote hookup best hookup apps that aren't a scam glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مداح لڑکے نے بابر اعظم سے شادی کی خواہش ظاہر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کی محبت میں لڑکیاں ہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکے بھی مبتلا نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت ایک انوکھا اور دلچسپ پوسٹر وائرل ہے جس میں ایک کرکٹ کے متوالے، نوجوان لڑکے نے بابر اعظم کے ساتھ انوکھے انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔

نوجوان کی جانب سے تھامے گئے اس پوسٹر پر بابر اعظم اور اس لڑکے کی ایڈیٹڈ تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔

اس ترمیم شدہ تصویر میں بابر اعظم کو دولہے اور نوجوان کو دُلہن کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹر پر نوجوان نے بابر اعظم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں اور بابر، اگر میں لڑکی ہوتا تو۔‘

واضح رہے کہ یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹے قبل ہی شیئر کیا گیا ہے، یہ پوسٹر کس میچ میں استعمال کیا گیا تھا؟ اور لڑکے کا تعلق کس شہر سے ہے؟ اس سے متعلق معلومات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.