پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ استعفے کی بنیاد پر پی ڈی ایم کے وجود کو خطرہ نہیں، پیپلز پارٹی کے سینیٹ اپوزیشن لیڈر بننے پر پی ڈی ایم کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
سابق وزیر قانون رانا ثنا اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ استعفوں کا آپشن بہت موثر ہے، دیگر جماعتوں کا موقف ہے کہ استعفوں کا آپشن استعمال کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی کا نہیں ہے، پیپلزپارٹی فی الوقت استعفے دینے پر راضی نہیں ہوگی۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی رائے میں استعفے دینے کا وقت ابھی نہیں آیا، استعفے کے معاملے پر بحث ہوسکتی ہے اور فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ استعفے کے معاملے پر پی ڈی ایم میں اختلاف نہیں ہے، حکومت گرانے کے لیے پی ڈی ایم کے پاس ایک سے زائد آپشنز ہیں، پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں استعفے دینے کے حق میں ہیں، پی ڈی ایم نے پہلے بھی جلسے، ریلیوں کا انتخاب کیا ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ کا مسلم لیگ ن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طعنوں پر سنجیدہ نہیں ہونا چاہیے، ن لیگ کے قائد علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں، نواز شریف علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سرجری ہوتی ہے تو مریم نواز چاہیں گی کہ والد کے پاس ہوں۔
Comments are closed.