پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 19 مئی کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت زیادہ رکھنے کے خلاف احتجاج ہوگا، الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں پر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کریں گے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ انتخابی شیڈول کی مدت ایک ماہ رکھنا منتخب نمائندوں کے احساس سے کھیلنا ہے، الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو قبول نہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول پر نظر ثانی کرے اور شیڈول میں دن کم کرے، ایک سال سے منتخب بلدیاتی نمائندے انتظار کر رہے ہیں، نمائندوں کو جلد عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرنے دیا جائے۔
Comments are closed.